سه شنبه 19/نوامبر/2024

مستقل جنگ بندی کے مطالبے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے:ھنیہ

اتوار 9-جون-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیلہنیہ کی قیادت میں اعلیٰ اختیاراتی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں آج اتوار کوترک وزیرخارجہ ہاکان فیدان سے جماعت کےدفتر میں ملاقات کی۔انہوں نے اس موقعے پر غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت اوراس حوالے سے عسکری اور سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

حماس کے سربراہ نےکہاکہ ان کی جماعت غزہ میں دیر پا جنگ بندی، اسرائیلی فوج کے مکمل انخلاء اورقیدیوں کی باوقار معاہدے کے تحت رہائی کے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

اس موقعے پراسماعیل ھنیہ نے ترک وزیرخارجہ اور ان کے ہمرہ آنے والے وفد کو غزہ میں جاریاسرائیلی جنگی جرائم اور گھناؤنے قتل عام کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس دوران ترک وزیرخارجہ نے فلسطینی عوام کے شہداء بالخصوص نصیرات قتل عام کے شہداء سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے فلسطینیوں کے اس بڑے پیمانے پر قتل کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ترکحکومت فلسطینیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت اور اسرائیلی جنگی جرائم کےخلاف آوازبلند کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہکا حماس کے بارے میں اصولی موقف ہے۔ ہم حماس کو ایک جائز اور آئینی حدود کے اندراپنے ملک کی آزادی کی جدو جہد کرنے والی حریت پسند جماعت سمجھتے ہین۔

خیال رہے کہ کل ہفتے کو قابض اسرائیلیفوج نے نصیرات کیمپ میں خونریز قتل عام کیا جس میں 650 سے زائد افراد شہید اور زخمیہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی