جمعه 15/نوامبر/2024

مجھے دکھ ہےکہ ہم غزہ میں اپنے ملازمین کی حفاظت میں ناکام ہیں:گویریس

جمعہ 7-جون-2024

اقوام متحدہ کے سکریٹریجنرل انتونیو گوتریس نے اپنے "گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود اقوام متحدہ غزہ میںاپنے ملازمین کی حفاظت کرنے میں ناکام رہا ہے۔”

جمعرات کو اقوام متحدہکے ملازمین کی موت کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران انہوں نےکہا کہ "مجھےبہت دکھ ہے کہ ہماری بہترین کوششوں کے باوجود ہم غزہ میں اپنے عملے کی حفاظت کرنے میںناکام رہے”۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹریجنرل نے 2023 میں غزہ میں 135 سمیت اقوام متحدہ کے 188 ملازمین کو خراج عقیدت پیش کیا۔

گوتریس نے وضاحت کیکہ "غزہ میں کام کرنے والے ’اونروا‘ کے 135 ملازمین سمیت 2023 میں اقوام متحدہکے 188 ملازمین میں سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے”۔

انہوں نے کہاکہ "یہ تعداد بین الاقوامی تنظیم کے قیام کے بعدسے اقوام متحدہ کے ملازمین کی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے”۔

انہوں نے مزید کہاکہ”یو این آر ڈبلیو اے کے کچھ ملازمین اپنے گھروں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میںاپنے اہل خانہ سمیت مارے گئے، اور دیگر دفاتر یا پناہ گاہوں میں مارے گئے”۔

انہوں نے جاری رکھتےہوئے کہاکہ ’’ہم ہر موت کا حساب چاہتے ہیں۔‘‘

مختصر لنک:

کاپی