جمعرات/جمعہ کی آدھیرات کو قابض اسرائیلی فوج نے نصیرات کے میئر ڈاکٹر ایاد مغاری ابو بلال کو ایک غدارانہفضائی حملے میں شہید کر دیا۔ انہیں براہ راست اس وقت نشانہ بنایا جب وہ میونسپل سہولیاتمیں اپنی ڈیوٹی دے رہے تھے۔
اس قتل کے ساتھ قابضنے جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک تین بلدیات کے سربراہوں کوشہید کیا ہے۔
قابض فوج نے غزہ کیپٹی پر وحشیانہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک مرکزی گورنری میں 3 میئروں کو قتل کیا ہے:
اس سے قبلالزھراء شہر کے میر مروان حماد اور المغازی کیمپ کے میئر حاتم الغامری کو شہید کیاگیا۔
نصیرات کی میونسپلٹینے شہید میئر ڈاکٹر عیاد احمد مغاری ابو بلال کی شہادت پر سوگ کا اعلان کیا۔
میونسپلٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا کہ المغاری کو اپنا فرض نبھاتےہوئے نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے اپنی زندگی اور اپنی جان فلسطین کے لیے قربان کردی
انہوں نے زور دے کرکہا کہ میئر کی شہادت ہمیں اپنے عوام کے لیے اپنے فرائض سے باز نہیں رکھے گی۔اس سےہماری ثابت قدمی اور جذبہ جہاد میں اور اضافہ ہوگا۔
دوسری طرف غزہ میںسرکاری میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی قابض فوج نے نصیرات کے میئر ڈاکٹرایاد احمد المغاری اور شہریوں کے ایک گروپ کا بزدلانہ قتل عام کیا۔ غزہ کی پٹی کے نصیراتکیمپ میں قابض فوج کے طیاروں سے براہ راست بمباری کرکے یہ قتل عام ان بین الاقوامیقوانین کی خلاف ورزی ہے جو شہری شخصیات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہجس مقام کو نشانہ بنایا گیااسے اسرائیلی فوج نے اس سے قبل محفوظ مقام قرار دیا تھا۔