جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر بے گھر افراد پر بمباری میں 32 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

جمعرات 6-جون-2024

اسرائیلی فوج نےغزہکے نصیرات کے علاقے میں کیمپ 2 میں واقع "السردی” مڈل اسکول کی عمارت کوبراہ راست میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد شہید اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

غزہ کی پٹی میںحکومتی ذرائع نے جمعرات کو صبح کے وقت اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میںکم از کم 32 فلسطینی مارے گئے۔ یہ حملہ پٹی کے وسط میں نصیرات میں بے گھر افراد پرکیا گیا۔

فلسطینی میڈیاآفس نےاس واقعے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ درجنوں بے گھر افراد کیرہائش گاہ والے اسکول کے کئی کمروں کو نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا آفس نے اسےاسرائیلی فوج کی ایک ’بہیمانہ کارروائی‘ اور وحشیانہ قتل عام قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہہنگامی اور امدادی ٹیمیں اب بھی درجنوں لاشوں اور زخمیوں کو دیر البلح کے”شہداء الاقصیٰ” ہسپتال میں منتقل کر رہی ہیں جو اب زخمیوں اور بیماروںکی گنجائش سے تین گنا زیادہ بوجھ کےساتھ کام کررہا ہے۔

اسرائیلی فوج نےجمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے وسطی غزہ میں ’اونروا‘ اسکول کے اندر "حماس کےکمپاؤنڈ” کو نشانہ بناتے ہوئے ایک "مہلک” حملہ کیا ہے۔

کواڈ کاپٹر طیاروںنے النصیرات کیمپ کے مشرق میں شاہراہ العشرین کے اطراف میں فائرنگ کی اور المغازیاور البریج کیمپوں کے مشرق میں شدید گولہ باری کے ساتھ رفح شہر کے مغرب میں واقع محلوں کو شدیدنشانہ بنایا۔

اسرائیلی طیاروںنے نصیرات کیمپ کے جنوب میں واقع ابو عبیدہ مسجد کے نزدیک واقع ابو بطحان خاندانکے ایک مکان کو بھی نشانہ بنایا اور قابض طیارے نے نصیرات کیمپ کے جنوب میں واقعالزویدہ قصبے پر حملہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی