قطری وزارت خارجہکے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ قطر کو ایک اسرائیلی تجویز موصول ہوئی جوغزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے اصولوں کی عکاسی کرتی ہے۔اس تجویزکو اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ تک پہنچا دیا ہے۔
ماجد الانصاری نےایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اشارہ دیا کہ اس تجویز میں اب دونوں فریقوں کےموقف میں کافی قربت دکھائی دیتی ہے اورکسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے حتمی کوششیں کیجا رہی ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ غزہ کے بحران سے متعلق تمام فریقوں کے ساتھ رابطے بند نہیں ہوئے لیکن قطریوزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کی تجویز کے بارے میں اسرائیلکی جانب سے "واضح موقف” کا انتظار کر رہا ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ "ہم نے اسرائیلی وزراء کی طرف سے جاری ہونے والے متضاد بیانات کو پڑھااور دیکھا ہے، جس سے ہمیں میز پر موجود اس موجودہ تجویز کے حوالے سے اسرائیل میں ایکمتفقہ پوزیشن کے وجود میں زیادہ اعتماد نہیں ملتا”۔