فلسطینی وزارتصحت نے اعلان کیا کہ "اسرائیلی” قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کےخلاف 7 قتل عام کیے، جن میں 71 شہری شہید اور 182 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ہسپتالوںمیں منتقل کیاگیا ہے۔
فلسطینی وزارتصحت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میں بتایا کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک جارحیت میں36550 شہید اور 82959 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کاکہنا ہے کہ ابھی بھی بہت سے زخمی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اورشہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
خیال رہے کہ گذشتہ7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔ ادویات، پانی اور خوراک کی قلتکے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانبغاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہمیں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔