اتوار کے روزجنوبی لبنان کے قصبے حولہ میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم دوشہری شہید ہوگئے۔
لبنان کی سرکاریخبر رساں ایجنسی نے کہا کہ "حولہ پر (اسرائیلی) حملے میں دو شہری شہید ہوئے،جس نے حمامیر کے علاقے میں واقع ان کے گھر کو نشانہ بنایا”۔
اس نے وضاحت کیکہ دونوں شہید "پڑوسی گاؤں میں دودھ بیچ رہے تھے۔”
اس تناظر میں خبررساں ایجنسی نے کہا کہ عیتا الشعب کے قصبےکو بھاری توپخانے کی گولہ باری سے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ وقفے وقفے سے توپخانے ناقورہ، الضہیرہ اور یارین کے قصبوں کے مضافات کو نشانہ بنایا۔