شام کے شہرحلبمیں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بم باری کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب عام شہری شہیداور زخمی ہوگئے۔
شامی میڈیا نے اطلاعدی ہے کہ شام کے شمالی شہر حلب کے دیہی علاقے حیان میں میزائل حملے کے نتیجے میں کمسے کم بارہ افراد جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہحلب کے دیہی علاقوں پراسرائیلی حملے کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد شہید ہوئے۔
شام میں ہیومنرائٹس آبزرویٹر نے اطلاع دی ہے کہ یہ دھماکےایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب حلب کےمغربی دیہی علاقوں کفرعمہ اور نوران میں ھیئۃ تحریر الشام اوردوسرے دھڑوں کے ٹھکانوں پر زیادہ دھماکہ خیزالبرکان میزائلوں کی بمباری کی گئی تھی۔
دوسری جانب شام کیوزارت دفاع نے بعد میں ایک بیان میں کہا کہ رات گئے اسرائیل نے حلب کے جنوب مشرق کیسمت سے ایک فضائی حملہ کیا، جس میں حلب کے آس پاس کے کچھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ حملے میں متعدد افراد شہید ہوئےاور کچھ املاک کو نقصان پہنچا ہے۔