چهارشنبه 11/دسامبر/2024

القسام نے جبالیہ میں دشمن فوجیوں کی گرفتاری کی تفصیلات جاری کردیں

اتوار 2-جون-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈز نے ہفتے کے روز گذشتہ ہفتے غزہ کے جبالیہ کیمپ میںایک سرنگ میں کارروائی کےدوران متعدد اسرائیلی فوجیوں کوہلاک زخمی اور گرفتار کرنےکی تفصیلات جاری کی ہیں۔

القسام نے ٹیلیگرام پر پوسٹ ایک ویڈیو میں  بتایا کہمجاھدین نے اسرائیلی فوجیوں کو ایک سرنگ میں داخل کیا جن کےبعد دشمن نے ایک ڈرونسے سرنگ کے دھانےکی مانیٹرنگ کی مگر اسے مزاحمت کارو کا اندازہ نہیں ہوا۔

اسرائیلی ڈرون کیواپسی کے بعد مزاحمت کارآگے بڑھےاور منصوبے کے تحت کمین گاہ پر پہنچ گئے۔

جب دشمن فوجیسرنگ کے اندر گئے تو اچانک ان کا سامنا مزاحمت کاروں سے ہوا جو صفر کے مقابلےپرموجود تھے۔

مجاھدین نے انمیں سے دو فوجیوں کو سرنگ کے دھانے پر ہی ہلاک کردیا۔ اس کے بعد دشمن نے مزید فوجیوہاں بھیجے اور یہ سمجھا کہ مجاھدین وہاں سے نکل گئے ہیں۔

دشمن کی توقعاتکے برعکس فوجی ایک اور گھات میں آگئے۔ جہاں مجاھدین نے بارودی سرنگ بچھا رکھیتھی۔ جب اسرائیلی فوج نے اضافی کمک سرنگ میں اندر داخل کی تو ان کا سامنا مجاھدینکی ایک اور فورس کے ساتھ تھا۔ مجاھدین نے سرنگ سے باہرنکلتے ہی اسے دھماکے سے اڑادیا۔

القسام کا کہناہے کہ اس کارروائی میں دشمن فوجیوں کے متعدد اہلکاروں ک ہلاک ، زخمی اور کچھ کوگرفتار کرلیا گیا۔ مجاھدین نے دشمن فوجیوں کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا تھا۔

القسام نےایکدشمن فوجی کی قبضے میں لاش دکھاتے ہوئے کہا دشمن کو اچھی طرح پتا ہے کہ یہ کون ہے۔تم اپنے عوام کے سامنے جھوٹ نہیں بول سکتے۔ کیا یہ وہ اجرتی قاتل نہیں جس کا تمسات اکتوبر سے اعلان کرنے سے کتراتے ہو یا یہ تمہارا ہی فوجی ہے۔

القسام بریگیڈزنے اسرائیل کے ہلاک اورگرفتار اہلکاروں کے خاندانوں سے کہا کہ وہ اپنی حکومت کےجھوٹوں پر کان نہ دھریں۔

مختصر لنک:

کاپی