چهارشنبه 30/آوریل/2025

گولان پرحزب اللہ کے ڈرون حملےمیں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی

اتوار 2-جون-2024

اتوار کی صبحلبنانی حزب اللہ نے مقبوضہ گولان میں "یردن” نامی اسرائیلی فوجی کیمپ میںصہیونی ملٹری کمبیٹ بٹالین کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ آور ڈرونز کے ایک غول سے حملہکیا۔

حزب اللہ نے ایکبیان میں کہا کہ اس حملے میں اس کے آئرن ڈوم ریڈار اور ان جگہوں کو نشانہ بنایاجہاں اس کے افسران اور سپاہی تعینات تھے۔ ان ڈرونز نے اپنے اہداف کو درست طریقے سےنشانہ بنایا، جس کی وجہ سے ریڈار تباہ اور ناکارہ ہو گیا۔متعدد افسران اور فوجیہلاک اور زخمی ہوئے۔ .

قبل ازیں لبنانیسرزمین سے ڈرون کی دراندازی کے پیش نظر بالائی الجلیل اور مقبوضہ شامی گولان کیشمالی بستیوں میں کئی بار سائرن بجے۔

اپنی طرف سے قابضفوج کے ریڈیو نے تصدیق کی کہ لبنان سے 3 ڈرون شمال کی فضائی حدود میں داخل ہوئےتھے اور فضائی دفاع انہیں روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

اسرائیلی فوج نےحزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے قصبوں پرحملے شروع کر دیئے۔

غزہ کی پٹی پراسرائیل کی تباہ کن جنگ کے تناظر میں جس کی وجہ سے تل ابیب کو "نسل کشی”کے الزام میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے لایا گیا 8 اکتوبر 2023 سے فلسطینی-لبنانکی سرحد پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی