شمالی غزہ کی بلدیاتکے لیے ہنگامی کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا کہ صیہونی قابض فوج نے شمالی غزہ کی بیشترمیونسپلٹیوں میں 50000 مکانات اور نکاسی آب کے نیٹ ورک اور سڑکوں کو بلڈوز کر دیاہے۔
کمیٹی کے سربراہنے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ جبالیہ کیمپ ایک آفت زدہ علاقہ ہے۔
انہوں نے پانی کے35 کنوؤں، اسکولوں اور یو این آر ڈبلیو اے کی تنصیبات کی تباہی اور ایک سر پر کھڑےقحط کی طرف اشارہ کیا جس سے اب شمالی غزہ کو خطرہ ہے۔
انہوں نے اقواممتحدہ اور عالمی اداروں سے صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے فوری مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔
جمعہ کے روز قابضافواج نے 20 دن تک جاری رہنے والے زبردست حملے کے بعد شمالی غزہ سے پسپائی اختیارکر لی، جس کا مرکز جبالیہ اور اس کے کیمپ میں تھا۔ جہاں کیمپ کے زیادہ تر مکاناتاور عمارتیں تباہ ہو گئیں۔