فلسطینی مزاحمتیتنظیم اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ نے کہا ہے کہ اسرائیلیوںکوایک پیغام بھیجا ہے جس میں اس نے زور دیا کہ اسرائیلی دشمن کے قیدیوں کی واپسیجنگ بندی کے بغیر کسی اور طریقے سے ممکن نہیں۔
ابو حمزہ نےالسرایا کی طرف سے اپنے ٹیلی گرام چینل پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں کہا کہغزہ کی پٹی پر جنگ کو روکنا ہی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں قید اسرائیلی قیدیوں کیبحالی اور غزہ کی پٹی میں آباد کاروں کی واپسی کا واحد راستہ ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ’’ہم اسرائیلیوں سے کہتے ہیں کہ اپنی قیادت کی بات نہ سنیں اور بستیوں میںآپ کی واپسی غزہ پر جنگ روکنے سے ہی ہوگی۔‘‘
انہوں نے مزیدکہا کہ "ہمارے عوام اپنے حقوق کے حصول کو نظرانداز کرنے کو قبول نہیں کریںگے۔ دشمن کی فوج غزہ میں غرق محسوس کرنے لگی ہے اور وہ پٹی کے عوام اور مزاحمتیجماعتیں دشمن کو ذلیل و خوار کرکے چھوڑیں گی۔ دشمن کو یقین دلاتے ہوئے کہ مزاحمتاب بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
اپنے بیان کےدوران بریگیڈز کے ترجمان نے اعلان کیا کہ القدس بریگیڈز نے "اسرائیلی”دشمن کے خلاف بہت سے آپریشن کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "گزشتہ چند ہفتوں کےدوران ہم نے بہت سے سنائپر آپریشن کیے ہیں جن میں دشمن کے فوجیوں اور سنائپرز کےسروں کو نشانہ بنایا گیا ہے”۔
انہوں نے مزیدکہا کہ "گذشتہ چند ہفتوں کے دوران ہم نے 11 صہیونی ڈرونز کو مار گرایا۔ ہم نےگذشتہ ہفتوں کے دوران بیئرسبع، ، سدیروٹ اور عسقلان، پر راکٹ باری کی”۔انہوںنےکہا کہ القدس بریگیڈ مزاحمتی دھڑوں کےساتھ مل کر فلسطینی قوم کے بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ یہ جنگ نہ صرف غزہ بلکہ مغربیکنارے، القدس اور پورے فلسطین میں جاری ہے۔