اسرائیل کی فوج نے کہا کہ ہفتے کے روز بغیر پائلٹ کے ایک اسرائیلی طیارہ لبنان کے علاقے میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے مار گرایا گیا اور اس کی ذمہ داری حزب اللہ نے قبول کی۔
ایک بیان میں حزب اللہ نے کہا کہ اس نے غزہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ہرمیز 900 ڈرون مار گرایا جہاں اسرائیل ایرانی حمایت یافتہ گروپ حماس کے خلاف تقریباً آٹھ ماہ سے جنگ آزما ہے۔
آن لائن گردش کرنے والی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ بظاہر ہرمیز کے سائز کا ایک طیارے کو آک لگی ہوئی تھی اور وہ دائرے کی شکل میں گھومتا ہوا زمین کی طرف آ رہا تھا۔