کل جمعرات کی شاماسرائیلی قابض حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کےمشرق میں الشیخ جراح محلے میں واقع اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائےفلسطینی پناہ گزین ’اونروا‘ کے ہیڈ کوارٹر کو ایک ماہ کے اندر خالی کرنے اور 27 ملینشیکل جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسرائیلی نیوز ویبسائٹ ’وائی نیٹ‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل لینڈز اتھارٹی نے UNRWA کو یروشلم میں اپنی عمارت خالی کرنے اور املاک کے استعمال کے سالوں کے لیے دسیوں ملین شیکلواپس کرایہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
قابض حکام نے القدسکے الشیخ جراح محلے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈورکس ایجنسی کے تمام ہیڈ کوارٹرز کو ایک ماہ کے اندر خالی کرنے اور 27 ملین شیکلجرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بدھ کو اسرائیلیکنیسٹ نے بل کی ابتدائی منظوری دی تھی جس میںاقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کو دیا گیا استثنیٰاور مراعات ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
’اونروا‘ کےخلافقابض صہیونی ریاست کی طرف سے اختیار کردہ انتقامی حربے ایجنسی کے فلسطینی پناہگزینوں کے لیے اس کے عالمی کردار کو محدود کرنے کی سازشوں کا حصہ ہیں۔ یہ پہلاموقع نہیں جب صہیونی ریاست نے ’اونروا‘ کا گلہ گھونٹنے کی کوشش کی ہے۔ اس سے قبلبھی غاصب ریاست ’اونروا‘ کے خلاف کئی انتقامی کارروائیاں کرچکی ہے۔۔