یمن کی مزاحمتی تنظیمانصار اللہ کے ترجمان یحیی سریع نے یمنی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں کہاہے کہ ان کے مجاھدین نے بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز آئزن ہاور پرمیزائل حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ گذشتہ شب یمن کے علاقوں پر امریکی اور برطانوی افواجکی جارحیت اور سولہ شہریوں کے قتل عام کے جواب میں کیا گیا۔
سریع نے ایک بیانمیں کہا کہ "یمن میں امریکی- برطانوی جارحیت کے جواب کے فریم ورک کے اندر اورفلسطینی عوام پراسرائیلی مظالم کے تسلسل میںمیزائل فورس اور یمنی بحری افواج نے نے بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحریجہاز آئزن ہاور کو نشانہ بنایا۔ اس پر متعدد میزائل داغے گئے۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ الحدیدہ پر حملوں کے نتیجے میں شہری 16 شہید اور 41 زخمی ہوئے۔ شہدا اورزخمیوں میں عام شہری بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہگذشتہ شب امریکی اور برطانوی افواج نے یمن میں متعدد مقامات پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں کم سے کم 16 شہری 41 زخمی ہوگئے تھے۔