یکشنبه 17/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی بربریت میں مزید 60 شہری شہید،280 زخمی

جمعہ 31-مئی-2024

فلسطینی وزارتصحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 5قتل عام کیے جن میں60 شہیداور 280 زخمی ہوگئے۔تمام زخمیوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

وزارت نے تصدیق کیکہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 36 ہزار شہید اور 82ہزار57 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کاکہنا ہے کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد زخمی موجود ہیں اور ایمبولینساور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

گزشتہ 7 اکتوبرسے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ مسلط کیے ہوئے ہےجس کے نتیجے میں دسیوں ہزار شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھافراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی