اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ نے یمن میں گذشتہ شب امریکی اور برطانوی فضائی جارحیت کی شدید الفاظمیں مذمت کی ہے۔
حماس کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کے قتل عام کے مجرم صہیونیوں کےپشتیبان پورے خطے کے لوگوں کےخون سے اپنے ہاتھوں کو رنگے ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیاہے کہ یمن میں امریکی اور برطانوی جارحیت یمن کی آزادی اور خود مختاری کی کھلیخلاف ورزی ہے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ یمنی عوام کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت کی پاداش میں ان کا قتل عام ناقبلقبول ہے۔
حماس نھ اس جارحیتکو "برادر یمن کی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور مجرمانہ امریکی اوربرطانوی استعماری پالیسی کا تسلسل اور ہمارے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کودبانے اور غاصب ریاست کے جرائم کی پشتپناہی قرار دیا۔
حماس نے اس”دہشت گردانہ حملے” کے پیش نظر یمنی بھائیوں کے ساتھ اپنی حمایت اور یکجہتی کا اظہارکیا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ہم انصار اللہ گروپ کے بھائیوں اور برادر یمنی عوام کے جرأت مندانہ موقفاور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہیں جو کہ امریکیانتظامیہ کی حمایت سے نسل کشی کی صہیونی مہم کا نشانہ بن رہی ہے”۔
خیال رہے کہگذشتہ شب امریکی اور برطانوی افواج نے یمن میں متعدد مقامات پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں کم سے کم 16 شہری شہید35 زخمی ہوگئے تھے۔