جمعه 15/نوامبر/2024

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 26 اسرائیلی فوجی زخمی

جمعرات 30-مئی-2024

بدھ کے روز اسرائیلیفوج کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دورانغزہ کی پٹی میں 21 فوجیوں سمیت 26 فوجی زخمی ہوئے۔

7 اکتوبر سے قابض فوج نے غزہ کے خلاف جارحیت شروع کی ہے جس میں117000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتینہیں۔ تقریباً 10،000 لاپتہ ہیں۔

بدھ کو فوج کیجانب سے اپنی ویب سائٹ پر شائع کردہ بیان میں مبینہ اعداد و شمار میں بتایا کہ جنگکے آغاز کے بعد سے اعلان کردہ زخمی فوجیوں کی تعداد 3643 تک پہنچ گئی جو منگل کو3617 تھی۔

اس طرح گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد 26 تک پہنچ گئی۔

27 اکتوبر کو غزہ میں زمینی لڑائی شروع ہونے کے بعد سے بدھ کو زخمیفوجیوں کی تعداد 1810 تک پہنچ گئی جبکہ منگل کو یہ تعداد 1831 تھی۔

جس کا مطلب ہے کہگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان لڑائیوں میں 26 زخمیوں میں سے 21 غزہ میں زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج نےباقی پانچ فوجیوں کے زخموں کی جگہ نہیں بتائی۔

اعداد و شمار کےمطابق 31 زخمی فوجی زندگی اور موت کی کشکش میں ہیں۔ 193 درمیانی حالت میں اور 38 معمولی زخمی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی