اسرائیلی فوج نےبدھ کی رات شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے قریب ایک رن اوور آپریشن میں دواسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
فوج نے ایک مختصربیان میں بتایا کہ بدھ کی شام نابلس کے مضافات میں ایک اسرائیلی بستی کے قریب ایکمشتبہ فلسطینی نے آباد کاروں پر گاڑی چڑھا دی تھی۔
فوج نے بعد میں "دو اسرائیلیشہریوں کی ہلاکت ” کی تصدیق کی۔
فوج نے فوری طور پراس شخص کاتعاقب شروع کر دیا جس پراس حملے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی غزہ کی پٹیمیں جنگ کے پس منظر میں سامنے آئی ہے۔
7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی کے ارد گرد کی بستیوں میں حماس کی طرف سے کیےگئے ایک اچانک حملے میں 1189 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے زیادہ تر عام شہری تھے۔
حملے کے دوران252 افراد کو یرغمال بنا کر غزہ منتقل کردیا گیا تھا۔ ان میں سے تقریباً 100 کورہا کیا گیا تاہم 121 یرغمالی ابھی تک قید ہیں، جن میں سے 37 ہلاک ہو چکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہقابض فوج نے آج فجر کے وقت رام اور البیرہ شہروں پر دھاوا بول دیا۔ المنارہ گولچکر کے علاقے اور مرکزی سبزی منڈی والی گلی (الحسبہ) پر آنسو گیس کے شدید گولےبرسائے۔