جمعه 15/نوامبر/2024

صدارتی امیدوار نکی ہیلی نے اسرائیلی فوج کے لیے تیار بموں پر کیا لکھا؟

بدھ 29-مئی-2024

اقوام متحدہ میںسابق امریکی مندوب اور صدارتی امیدوار نکی ہیلی نے اسرائیلی قابض فوج کی طرف سےجنوبی لبنان پر داغے گئے میزائلوں پر دستخطی مہم میں حصہ لیا۔

اسرائیلی میڈیانے ہندوستانی نژاد نکی ہیلی کی ایک تصویر شائع کی، جس میں اسے میزائل پر دستخط کرتےدیکھا جا سکتا ہے۔ اس نے میزائلوں کی ایک کھیپ لکھا کہ ’’انہیں ختم کر دو، امریکہ ہمیشہ اسرائیلسے محبت کرتا ہے‘‘۔

انتہا پسند اسرائیلیثقافتی ورثہ کے وزیر امیچائی الیاہو نے "ایکس‘‘ پر ہیلی کی میزائلوں پر دستخطکرنے کی تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ”دنیا میں ایسے لوگ ہیں جو ترقی کے جھوٹ اور جھوٹی حکمت کے مندروں سے اندھےنہیں ہوتے۔ نکی ہیلی سب سے اہم لوگوں میں سے ایک ہیں‘‘۔

وزیر اعظم بینجمننیتن یاہو کی قیادت میں لیکوڈ پارٹی سے تعلق رکھنے والے کنیسٹ کے رکن ہنوک ملویڈیسکینے بھی اس تصویر کو عنوان کے ساتھ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "میں نکی ہیلی سے بہت پیار کرتا ہوں۔ وہاسرائیل کی سچی دوست ہے‘‘۔

اسرائیلی چینل 13(نجی) پر براڈکاسٹر الموگ بکر تصویر کے ساتھ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ "کیاملکہ ہے!” اقوام متحدہ کی سابق سفیر نکی ہیلی نے حزب اللہ کو ایک میزائل بھیجاجس میں اسرائیل کو واضح ہاتھ سے لکھا گیا پیغام تھا۔

یہ تصویر چینل 14کے ایک صحافی یونون میگل نے بھی شائع کی تھی، جو اسرائیل میں دائیں بازو کے حکومتیاتحاد کے قریب ہے۔

کول ہائے ریڈیوکے ایک صحافی شلمو پولاک جو کہ الٹرا آرتھوڈوکس یہودیوں (حریدیم) سے وابستہ ہیں نےکہاکہ "نکی ہیلی اس میزائل میں اپنے دستخط شامل کر رہی ہے جو جلد ہی حزب اللہکے مقام پر اتریں گے۔اس پر اس نے لکھا ہے کہ ‘انہیں تباہ کر دو۔ ”

انہوں نے مزیدکہا: "اگر یہاں (اس کی Xپوسٹ پر) ایک ہزار لائکس ہوں تو میں اس تصویر کو ایالون کے بل بورڈز پر پوسٹر کےطور پر لٹکا دوں گا۔”

ایالون تل ابیب کی ایک سڑک ہے جو گذشتہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹیپر جاری اسرائیلی جنگ کے خاتمے اور حماس تحریک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدےکے اختتام کا مطالبہ کرنے والے ہفتوں سے احتجاجی مظاہروں کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

امریکی صدارتی امیدواراور اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر نکی ہیلی صہیونی ریاست کے پاس ان بموں پردستخط کرنے آئیں جو غزہ کے لوگوں پر پھینکے جائیں گے۔اس نے ان پر لکھا کہ”انہیں ختم کردو”۔

مختصر لنک:

کاپی