پیر کے روز اسرائیلیقابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر سوق القطانین میں ایک روسی مسلمان کوگرفتار کرنے سے پہلے وحشیانہ حملہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
عینی شاہدین نے بتایاکہ قابض پولیس نے نوجوان مسلمان کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ آباد کاروں کے پیچھےچل رہا تھا۔ ان آباد کاروں نے کل سہ پہر مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیاتھا۔
قابض پولیس کےخصوصی دستے اس نوجوان کو مسجد اقصیٰ کے دروازے باب القطانین لے گئے اور سوق القطانینسے گرفتار ہونے سے قبل اس کے اور خصوصی یونٹوں کے ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔
اسی تناظر میںقابض فوج نے مسجد اقصیٰ سے فوٹو جرنلسٹ احمد جلاجیل کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونےسے روک دیا، اس سے پہلے اسے مسجد کے دروازوں میں سے ایک لائنز گیٹ سے گرفتار کیا۔
کل سوموار کو 58آباد کاروں اور 43 یہودی طلباء نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بولا۔