غزہ کی پٹی میں گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کےہاتھوں نہتےفلسطینیوں کےقتل عام میں بچوں اورخواتین سمیت مزید 66 شہری شہید اور 383 زخمی ہو گئے۔
غزہ میں فلسطینیوزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف سات قتل عامکیے ہیں جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 66 شہری شہید اور 383 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت نے ایک پریسبیان میں تصدیق کی کہ رفح میں گذشتہ رات غاصب کے قتل عام میں 45 فلسطینی شہید ہوئےجن میں 23 خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں اور 249 زخمی ہوئے۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہریدفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ "گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 36050 شہری شہیداور 81026 زخمی ہو چکے ہیں”۔
وزارت نے”غزہ کی جنگ میں شہید اور لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیاکہ وہ وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کر کے اپنا ڈیٹا مکمل کریں۔ تاکہ تمامشہدا، زخمیوں اور لاپتا افراد کی تعداد کا تعین کیا جا سکے۔