جمعه 15/نوامبر/2024

رفح پر حملے بین الاقوامی انصاف کے فیصلے کی توہین ہے: افریقی یونین

منگل 28-مئی-2024

افریقی یونین کمیشنکے چیئرپرسن موسیٰ فقی محمد نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے علاقے میں بے گھرافراد کے کیمپ پر اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کی شدید الفاظمیں مذمت کی ہے۔

فقی محمد نے کہاکہ”اسرائیل مکمل استثنیٰ کے ساتھ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی جاری رکھےہوئے ہے اور بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کی خلاف ورزی کر رہا ہے”ْ۔

ان کا مزید کہناتھا کہ "بین الاقوامی عدالت انصاف، اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت کے فیصلےجس نے 24 مئی کو اسرائیل کو رفح میں اپنے فوجی حملے کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیاتھا،اگر عالمی نظام کو برقرار رکھنا ہے تو فوری طور پر نافذ العمل ہونا چاہیے”۔

رات بھر کےخوفناک فضائی حملوں میں رفح میں نقل مکانی کرنے والے کیمپ میں پھنسے زیادہ تر فلسطینیخواتین اور بچوں کی شہادت اسرائیل کی بین الاقوامی عدالت انصاف کے چند روز قبلسامنے آنے والے فیصلے کی کھلم کھلا توہین ہے۔

رفح کے شمال مغربمیں تل السلطان کے علاقے میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے قریب بے گھر ہونے والےلوگوں کے خیموں کو نشانہ بناتے ہوئے اتوار/پیر کی رات اسرائیلی بمباری میں درجنوںفلسطینی، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں، شہید اور زخمی ہو گئے۔

سوشل میڈیا پلیٹفارمز پر گردش کرنے والے مناظر میں شہید بچوں اور شہریوں کی جلی ہوئی لاشیں دکھائیدے رہی تھیں، جن میں سے کچھ کی لاشوں کو خیموں کو کاٹ کر نکالا گیا۔

غزہ کی پٹی میںوزارت صحت نے کہا کہ "قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں ایکقتل عام کیا۔

مختصر لنک:

کاپی