عراق میں اسلامیمزاحمت نے اعلان کیا کہ اس نے جمعہ کی شام مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع ایلات میںایک اہم ہدف کو ڈرون کے ذریعے بمباری کی۔
عراق میں اسلامیمزاحمت نے ہفتے کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ایلات پر بمباری غزہ کی پٹی میںبچوں، خواتین اور بوڑھوں سمیت فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی قابض ریاست کے ذریعےکیے جانے والے قتل عام کے جواب میں کی گئی ہے۔
اسلامی مزاحمت عراقیمسلح دھڑوں اور گروہوں کا ایک اتحاد جو اسرائیل کو نشانہ بنانے کےلیے کام کرتا ہے۔ان کا کہنا ہےکہ وہ غزہ کی پٹی جاریاسرائیلی جارحیت بند ہونے تک اپنے حملے جاری رکھیں گے۔
عراق میں اسلامیمزاحمت اس سے قبل 7 اکتوبر کو غزہ پر جنگ شروع ہونے کے بعد سے عراق اور شام میںامریکی افواج اور اسرائیل میں اہداف پر درجنوں میزائل حملوں اور ڈرون حملوں کی ذمہداری قبول کر چکی ہے۔