شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ میں قومی سلامتی کے معاون کمانڈر میجر اسرائیلی حملے میں شہید

جمعہ 24-مئی-2024

فلسطین کے علاقے غزہکی پٹی میں نیشنل سکیورٹی فورسز کے اسسٹنٹ کمانڈر میجر جنرل ضیاءالدین الشرفا وسطیغزہ شہر میں اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے کیے گئے قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔

وزارت داخلہ نے ایکبیان میں کہا ہے کہ قابض فوج نے میجر جنرل ضیاءالدین الشرفا کو اس وقت نشانہ بنایاجب وہ جمعرات کو وسطی غزہ شہر کے علاقے سرایا میں فیلڈ ٹور پر تھے۔ ان کے ساتھموجود چار دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔ انہیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ شہریوں کیخدمت کے جذبے کے تحت جنگ زدہ علاقے میں موجود تھے۔

وزارت صحت نے آجاعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 9 قتلعام کیے، جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 91 شہری شہید اور 210 زخمی ہوئے۔

غزہ کی پٹی پرقابض اسرائیلی جارحیت 229ویں روز بھی جاری ہے۔ گذشتہ 7 اکتوبر سے اب تک جاریصہیونی جارحیت کے شہداء کی تعداد 35 ہزار 800 تک پہنچ گئی ہے جن میں زیادہ تعدادخواتین اور بچوں کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی