جمعه 15/نوامبر/2024

ایندھن، ادویات ختم، شہدا الاقصیٰ ہسپتال نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

جمعہ 24-مئی-2024

غزہ  کی پٹی میں شہدا الاقصیٰ ہسپتال کی انتظامیہ نےخبردار کیا ہے کہ اگر اگلے چند گھنٹوں میں ہسپتال کو ایندھن فراہم نہیں کیا گیا تویہ طبی عملے،مریضوں اور زخمیوں کے لیے تباہ کن ہوگا اس کے نتیجے میں ہسپتال میںایک نیا انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

مرکزاطلاعاتفلسطین کو موصولہ ایک بیان ک مطابق شہداءالاقصیٰ ہسپتال کی انتظامیہ نے کہا کہ ہم اس تاخیر کی پالیسی پر شدید حیرت اورناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں جس کا نشانہ شہدا الاقصیٰ ہسپتال ہے۔ ہم کئی گھنٹوںسے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ساتھ بات کی ہے جو ہسپتالکو ایندھن کی فراہمی کا ذمہ دار ادارہ ہے، لیکن ہمیں فوری طور پر ایندھن کی فراہمیکی ہماری درخواست کا کوئی جواب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمصحت کےنظام کی تباہی سے خبردار کرتے ہیں اگر الاقصیٰ شہداء ہسپتال ایندھن کی فراہمیکی کمی کی وجہ سے طبی خدمات بند کر دیتا ہے تو وہاں پرموجود مریضوں اور زخمیوں کےلیے ایک نیا المیہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ہم تمام بین الاقوامی برادری، بین الاقوامی اداروں اور عالمی رائے عامہ کےسامنے اعلان کرتے ہیں کہ الاقصی شہداء ہسپتال میں ایندھن ذخیرہ کرنے کی گنجائش50000 لیٹر ہے، لیکن فراہم کی جانے والی مقدار بہترین طور پر پانچ ہزار لیٹر سے زیادہنہیں ہے۔ ہسپتال کو صحت کی خدمات اور مناسب طبی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیےروزانہ 4000 لیٹر سے زیادہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے زور دےکر کہا کہ الاقصیٰ شہداء ہسپتال 1200 سے زائد مریضوں اور زخمیوں کو طبی دیکھ بھالاور صحت کی خدمات فراہم کرتا ہے، جن میں گردے کے فیل ہونے والے 600 مریض بھی شاملہیں جنہیں ڈائیلاسز سروس فراہم کرنے کے لیے برقی کرنٹ کی ضرورت ہوتی ہے، اگر ایندھننہ ہونے کی صورت میں یہ سروس چند گھنٹوں میں بند ہو جائے گی۔

جمعرات کے روزفلسطینی وزارت صحت نے وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح میں الاقصی شہداء ہسپتال میںکام بند کرنے سے خبردار کیا۔

مختصر لنک:

کاپی