جمعه 15/نوامبر/2024

نفرت کی انتہا، متعصب اسرائیلی فوجی نے قرآن پاک نذرآتش کردیا

جمعرات 23-مئی-2024

اسرائیلیوں کیجانب سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کلپ کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایکصہیونی فوجی نے قرآن پاک کا ایک نسخہ آگ میں ڈال کر جلا ڈالا۔

عبرانی میڈیا نےرپورٹ کیا ہے کہ صہیونی فوجی نے غزہ کی پٹی میں جاری جارحیت کے دوران خود کو قرآنمجید کو آگ میں پھینکتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کی۔

 

آکوپیشن آرمی ریڈیونے اپنے’ایکس‘پلیٹ فارم پر 3 سیکنڈ کا ویڈیو کلپ شائع کیا اور واقعے کی جگہ یا تاریخکی وضاحت نہیں کی۔

کلپ میں دکھایا گیاہے کہ ایک سپاہی اپنے بائیں ہاتھ میں ہتھیار لیے ہوئے ہے اور دوسرے ہاتھ میں قرآنپاک کا ایک کھلا نسخہ پکڑے ہوئے ہے، پھر اسے جلتی ہوئی آگ میں پھینک رہا ہے۔

قابض فوج نے انفوجیوں کے خلاف تعزیری اقدامات کا اعلان نہیں کیا، جنہیں قابض ریاست کی سیاسی اورعسکری سطح پر ہمیشہ تحفظ فراہم کیا گیا۔

غزہ پر اسرائیلیجنگ نے 115000 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا، جن میں سے زیادہ تر بچےاور عورتیں ہیں۔ 10000 کے قریب لاپتہ ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی