شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی میں مزید 62 فلسطینی شہید،138 زخمی

بدھ 22-مئی-2024

فلسطینی وزارتصحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 6اجتماعی قتل عام کیے جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 افراد شہید اور 138 زخمی ہوئے۔ شہدا اور زخمیوں میں زیادہ تر بچے شاملہیں۔

وزارت نے اپنیروزانہ کی اپ ڈیٹ میں بتایا کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں35709 فلسطینی شہید اور 79990 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہبہت سے متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں، اور ایمبولینس اور شہریدفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

گزشتہ 7 اکتوبرسے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ مسلط کیے ہوئے ہے جسکے نتیجے میں دسیوں ہزار شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افرادبے گھر ہو گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی