چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے جنین سے فلسطینی خاتون رہ نما وفا جرار کو گرفتار کرلیا

بدھ 22-مئی-2024

منگل کی شام اسرائیلیقابض حکام نے قانون ساز کونسل کے انتخابات کی امیدوار وفا جرار کو جنین شہر کے المراحمحلے میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔

سابق اسیر رہ نماوفا جرار کی بیٹی زیتونہ جرار نے بتایا کہ قابض فوج نے ان کی والدہ کو گھر پر دھاوابول کرحراست میں لیا۔ اسرائیلی فوج نے گھر میں تلاشی کی آڑمیں گھرمیں توڑپھوڑ اورلوٹ مار کی۔گرفتاری سے قبل انہیں قابض فوج نے مار پیٹا اور تشدد کے بعد گرفتارکرلیا۔

وفا جرار قیدی عبدالجبارجرار کی اہلیہ ہیں۔ انہوں نےانتظامی حراست سمیت 14 سال سے زائد عرصہ قابض ریاست کی جیلوں میں گذارا۔

جرار "یروشلمہماری منزل ہے” کی فہرست میں قانون سازکونسل کے انتخابات کے امیدوار تھے جو 2021 میں ہونے والےتھے۔

وہ جنین اور شمالیمغربی کنارے میں شہداء کی ماؤں کی تنظیم میں بھی سرگرم ہے، جو شہداء کی ماؤں سے ملاقاتکرتی ہے اور ان سے تعزیت اور اخلاقی حمایت کرتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی