فلسطینی وزارتصحت کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 5 قتل عام کیے،جس کے نتیجے میں 85 شہری شہید اور 200 زخمیوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ شہیداور زخمی ہونے والوں میں بیشتر بچے اور خواتین ہیں۔
وزارت صحت نے بتایاکہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک غزہ پر جاریاسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 35647 شہید اور 79852 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے کہاکہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد متاثرین ہیں اور ایمبولینس اور شہریدفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
گذشتہ 7 اکتوبرسے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ چھیڑ جاری ہے جس کےنتیجے میں دسیوں ہزار شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔