آئرلینڈ کے وزیراعظم سائمن ہیرس نے اعلان کیا کہ ان کا ملک اس مئی میں فلسطین کی ریاست کو تسلیمکرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
لندن میں 1845اور 1852 کے درمیان عظیم آئرش قحط کے متاثرین کی یاد منانے کے موقع پر خطاب کرتےہوئے ہیرس نے کہا کہ مشرق وسطیٰ، غزہ اور اسرائیل کے مسائل پر آئرلینڈ کا موقفواضح ہے۔
انہوں نے غزہ میںرونما ہونے والی انسانی تباہی کے پیش نظر فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی بلارکاوٹ رسائی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ہیرس نے اشارہ کیاکہ آئرلینڈ ان ممالک کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے جو فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرناچاہتے ہیں۔
اس تناظر میں یورپییونین کے خارجہ امور کے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل نے زور دیا تھا کہ اسپانیہ 21 مئیکو فلسطین کی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔ انہوں نے کہاکہ دیگر یورپی ممالک جن میں مالٹا، سلووینیا اورآئرلینڈ بھی فلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔
قابل ذکر ہے کہبوریل نے 9 مئی کو کہا تھا کہ اسپین اور آئرلینڈ 21 مئی کو فلسطین کی ریاست کو تسلیمکرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سلووینیا بھی اس دن بھی ایسا ہی قدم اٹھا سکتا ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ بیلجیئم سمیت دیگر یورپی ممالک بھی فلسطین کو تسلیم کر سکتے ہیں۔
فلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے کے اقدام کو اس وقت اسپین کی قیادت میں کئی یورپی ممالک کی حمایت حاصلہے۔
ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نومبر 2023 سے ایک سفارتی مہم کی قیادت کر رہے ہیں تاکہ مغربیممالک کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر آمادہ کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ یورپی یونین کے 8 ارکان ریاست فلسطین کوتسلیم کرچکے ہیں جن میں بلغاریہ، پولینڈ،جمہوریہ چیک، رومانیہ، سلوواکیہ، ہنگری، جنوبی قبرص کی انتظامیہ اور سویڈن شاملہیں۔