اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ دشمنکی قیادت غزہ کی گلیوں میں اپنے فوجیوں کو تابوتوں میں واپس بھیج رہی ہے تاکہ ان قیدیوںکی باقیات کی تلاش کی جا سکے جنہیں اس نے پہلے جان بوجھ کر نشانہ بنا کر ہلاک کیاتھا۔
ابو عبیدہ نےہفتے کے روز ایک مختصر بیان میں مزید کہا کہ نیتن یاہو اپنے فوجیوں کو باقیات کیتلاش کے دوران قیدیوں کی رہائی کے بجائے اپنے فوجیوں کوبند گلی میں دھکیل کرانہیںقتل کرا رہا ہے۔
قابض فوج نےاعلان کیا کہ اس کا ایک فوجی غزہ میں تین مغوی آباد کاروں کی لاشیں تلاش کرنے کےمشن کے دوران مارا گیا۔
اس سے قبل غزہ میںصہیونی قیدیوں تک پہنچنے کی ناکام کوششوں کے دوران صہیونی افسران اور فوجی مارےگئے تھے جس کے نتیجے میں ان میں سے بعض کی موت واقع ہوئی تھی جب کہ القسام بریگیڈزنے بارہا غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں قیدیوں کی ہلاکت کا اعلان کیاتھا۔