چهارشنبه 30/آوریل/2025

امداد کے حصول کے لیے جمع فلسطینیوں کا تازہ قتل عام45 شہید اورزخمی

ہفتہ 18-مئی-2024

غزہ کی پٹی کےشمالی علاقے جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں آج ہفتے کو 15 سے زائدشہری شہید اور 30 زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع نےبتایا ہے کہ قابض دشمن کے جنگی طیاروں نے جبالیہ کیمپ میں پناہ گاہوں میں سے ایککے داخلی راستے پر بمباری کی اور کیمپ کے اندر اپنے گھروں کو لوٹنے کی کوشش کرنےوالے شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے جنمیں سے بیشتر کو کمال عدوان ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ ابتدائی طور پر 15 شہید اور 30 زخمی ہوئے۔

ذرائع نے اس باتکی تصدیق کی ہے کہ کیمپ کے اندر انسانی صورتحال تباہ کن ہے، جو کہ کئی دنوں سےمسلسل بمباری کا شکار ہے۔ اس کے اندر رہنے والے خاندانوں کے محاصرے کی وجہ سے شہریوںکو خوراک، پانی اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی