شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ میں معصوم لوگوں کا کشت وخون جاری، مزید 83 فلسطینی شہید

ہفتہ 18-مئی-2024

غزہ کی پٹی میںقابض صہیونی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کا کشت وخون جاری ہے۔ وزارت صحت کےمطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 83فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا جب کہ 105  شہری شدید زخمی حالت میں ہسپتالوں میں پہنچےہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کےدوران قابض فوج نے غزہ میں 9اجتماعی قتل عام کیے۔

ہفتہ کو اپنیروزانہ کی اپ ڈیٹ میں بتایا کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک جارحیت میں35386 شہید اور 79366 زخمی ہوئے ہیں۔

اس نے کہا کہ ابھیبھی بہت سے متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کاعملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

گزشتہ 7 اکتوبرسے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ چھیڑ رہی ہے، جس کےنتیجے میں دسیوں ہزار شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی