جمعه 15/نوامبر/2024

القسام بریگیڈ کی کارروائی میں مشرقی رفح میں 15 اسرائیلی فوجی ہلاک

ہفتہ 18-مئی-2024

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکریونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے مشرق میں ایک مخصوص گھات لگاکر حملہ کر کے 15 صہیونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

القسام بریگیڈزنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے مجاہدین 15 صیہونی فوجیوں کو گھات لگا کر حملہ کیاجس کے نتیجے قابض متعدد فوجی ہلاک  زخمیہوگئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے اس کے بعد ہمارے مجاہدین نے گھر پر دھاوا بولااور غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے مشرق میں التنور محلے میں ہلکی مشین گنوںاور دستی بموں سے صفر کے فاصلے سے باقی فوجیوں کو بھی ہلاک اور زخمی کیا۔

ایک اور رپورٹ میںالقسام بریگیڈز نے جبالیہ کیمپ کے شمال میں ایک اپاچی ہیلی کاپٹر پر "SAM7″ میزائل فائر کرنے کا اعلان کیا۔

القسام بریگیڈزنے رفح شہر کے مشرق میں التنور محلے میں "الیاسین 105″ گولے سے صہیونی”مرکاوہ 4” ٹینک کو بھی نشانہ بنایا۔

القسام کے ترجمانابو عبیدہ نے کل جمعہ کو کہا تھا کہ القسام کے جنگجوؤں نے 10 دنوں کے اندر 100قابض فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، جس میں "دشمن کے ساتھ لڑائی کی طویلجنگ” کے لیے مزاحمت کی تیاری اور اس کا مقابلہ کرنے اور لڑنے کی صلاحیت کاپتا چلتاہے۔

ابو عبیدہ نے مزیدکہا کہ ’’گزشتہ اکتوبر کی ساتویں تاریخ کے 32 ہفتے بعد اسرائیلی دشمن غزہ میںدوبارہ جہنم میں داخل ہوا اور اسے ایک غیر مساوی جنگ اور غزہ کے عوام کے شانداردفاع کی روشنی میں مزید سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا‘‘۔

مختصر لنک:

کاپی