انسانی حقوق کےلیے کام کرنےوالی تنظیم یورو میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے بین الاقوامی فوجداریعدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین میں ایک ملکی دفتر کھولے تاکہ فلسطینی علاقوںمیں ہونے والے جرائم کی تحقیقات میں سہولت فراہم کی جا سکے۔
آبزرویٹری نے ایک بیان میںکہا کہ فوجداری عدالت کو فلسطینی علاقوں میں جرائم کے ارتکاب کے حالات اور ان کےاثرات کا جائزہ لینا چاہیے، حالات کے حقائق کو اس کے مکمل تناظر میں جانچنا چاہیےاور تمام شواہد کا جائزہ لینے کے قابل ہونا چاہیے۔
انہوں نے متاثرین اور انکے اہل خانہ سے براہ راست ملاقات کرنے اور عین وقت پر گواہوں کو سننے کی ضرورت پرزور دیا جس سے فلسطین میں انصاف کے قیام میں مدد ملے اور اس میں تیزی آئے۔
انسانی حقوق گروپ نے اسبات پر زور دیا کہ فوجداری عدالت کے پبلک پراسیکیوٹر کو ایک ملکی دفتر کھولنے کے لیےکام کرنا چاہیے اور اس کے لیے ضروری اقدامات کرنا چاہیے اور اسرائیلی طرز عمل کےسامنے نہیں جھکنا چاہیے، جو اقوام متحدہ اور بین الاقوامی حقائق کی تلاش اور تحقیقاتیکمیٹیوں کے داخلے سے انکار کرتا ہے۔