فلسطین کے علاقے غزہ کیپٹی کے شمالی حصے میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسامبریگیڈز نے جبالیہ کیمپ کے مشرق میں دشمن فوج کی سپلائی لائن کاٹ دی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کوموصولہ بیان میں القسام بریگیڈز نے دعویٰ کیا کہ مجاھدین نے جبالیہ کیمپ کے قریباسرائیلی فوج کی سپلائی لائن میں ایک بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا جب کہ ایک دوسریکارراوئی میں دشمن فوج کے ایک ٹروپ کیریئیر کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
القسام نے آج جمعہ کو ایکپریس بیان میں کہا: "ہم نے جبالیہ کے شمالی علاقے میں واقع جبالیہ کیمپ کےمشرق میں دشمن کی سپلائی لائن کو منقطع کرنے میں کامیاب ہو گئے، جبالیہ میں ایکفوجی ٹرک اور دشمن کے فوجیوں کے ایک گروپکو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں متعدد فوجی ہلاک اورزخمی ہوئے۔
القسام نے مزید کہا کہ”دشمن کو جبالیہ کیمپ میں گھسنے والی اپنی افواج کی سپلائی لائن کو کئی بارتبدیل کرنے پر مجبور کیا گیا۔ ہمارے مجاہدین نے جبالیہ کیمپ کے مشرق میں دشمن کیصفوں کے پیچھے گھس کر صہیونی ٹینک اور فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا اور ایک سرنگ کواڑا دیا”۔