چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل نے رفح سے چھ لاکھ۳۰ ہزار فلسطینیوں کو جبری بے دخل کردیا

جمعہ 17-مئی-2024

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈورکس ایجنسی برائے مہاجرین (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوبیعلاقے رفح شہر پر اسرائیلی حملے کے آغاز کے بعد سے اب تک 630000 سے زائد فلسطینینقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

ایجنسی نے آج جمعہ کو ‘ایکس’ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "غزہ کے باشندوں کواب بھی جبری نقل مکانی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے” ۔ انہوں نے مزید کہا”بہت سے لوگوں نے دیر البلح (مرکزی غزہ) شہر میں پناہ لی ہے۔ جو کہ اب بھیڑبھری ہوئی ہے اور دکھی حالات سے دوچار ہے۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈورک ایجنسی برائے مہاجرین نے "فوری جنگ بندی” کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی قابض فوج نےمسلسل 224ویں روز بھی امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیتجاری رکھی ہے، جب کہ اس کے طیارے ہسپتالوں، عمارتوں، ٹاورز اور فلسطینی شہریوں کےگھروں پر بمباری کر کے انہیں سروں کے اوپر تباہ کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 35303 شہید اور79261 دیگر زخمی ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی