جمعه 15/نوامبر/2024

: حدیدہ ہوائی اڈے پر امریکہ اور برطانیہ کے چار فضائی حملے:انصاراللہ

بدھ 15-مئی-2024

منگل کی شام یمنی انصار اللہ تنظیم نے مغربی یمن میں اس کے زیرکنٹرول حُدیدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر برطانیہ اور امریکہ کے چار حملوں کا اعتراف کیا ہے۔
ٓ
انصار اللہ گروپ سے وابستہ المسیرہ سیٹلائٹ چینل نے بریکنگ نیوز میں بتایا کہ "امریکی-برطانوی جارحیت نے حدیدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کو 4 فضائی حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا”۔ تاہم اس کی مزید تفصیلات بیان نہیں کیں۔
ان چھاپوں کے بارے میں امریکہ یا برطانیہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

پیر کوگروپ نے الحدیدہ ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کے لیے امریکی-برطانوی فضائی حملے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ یمن میں حوثی گروپ کو نومبر 2023 ء سے امریکی، برطانوی اور صہیونی جارحیت کا سامنا ہے۔ گذشتہ برس سات اکتوبرسے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے بعد انصاراللہ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنانا شروع کیا تھا۔ فلسطینیوں کی حمایت کی پاداش میں امریکہ ، برطانیہ اور دیگر اسرائیل نواز مغربی ممالک یمن میں آئے روز حملے کرتے ہیں۔
 
 
 

مختصر لنک:

کاپی