سه شنبه 03/دسامبر/2024

حزب اللہ کےحملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، پانچ زخمی

بدھ 15-مئی-2024


اسرائیلی فوج نے منگل کی شام اعلان کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کی طرف سے کی گئی بمباری میں ایک فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کی طرف سے مغربی الجلیل میں "ایڈمیٹ” پر فائر کیے گئے ٹینک شکن میزائل کے نتیجے میں چھ فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

حزب اللہ نے کل منگل کی سہ پہر اعلان کیا کہ اس نے ایک اسرائیلی جاسوس غبارے کو نشانہ بنایا جس پر قابض فوج لبنان کی نگرانی اور جاسوسی کے لیے "ایدمت” کالونی کے اوپر سے پرواز کر رہی تھی۔
حزب اللہ  نے تصدیق کی کہ غبارے کو اس کے مقام اور کنٹرول کا تعین کرنے کے بعد میزائل ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی