یکشنبه 17/نوامبر/2024

رفح میں اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

منگل 14-مئی-2024

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نےغزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں تنظیم سے تعلق رکھنے والی گاڑی پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس واقعے میں اقوام متحدہ کا ایک اہلکار زخمی ہوا ہے جب کہ غزہ میں میڈیا آفس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو جان بوجھ کو نشانہ بنایا۔
 
اقوام متحدہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے اقوام متحدہ کے محکمہ تحفظ و سلامتی کے ایک ملازم کی موت اور انتظامیہ کے ایک دوسرے ملازم کے اس وقت زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جب ان کی گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ رفح میں یورپی ہسپتال کی طرف جا رہے تھے۔
 
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گوٹریس "اقوام متحدہ کے اہلکاروں پر ہونے والے تمام حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور انہوں نے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے”۔
 
پیر کو غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے اسرائیلی فوج پر ایک غیر ملکی ملازم کو ہلاک اور دوسرے غیر ملکی ملازم کو زخمی کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ انہیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح میں اقوام متحدہ کی گاڑی میں سوار تھے۔
 
سرکاری میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا کہ گاڑی پر "اقوام متحدہ کا جھنڈا ہے اور اس پر اقوام متحدہ کا نشان ہے”۔
 
دفتر نے غزہ کی پٹی میں کام کرنے والے فلسطینیوں اور غیر ملکی عملے کے خلاف اسرائیل کے مسلسل "جرائم” کا تسلسل قرار دیتے ہوئے اس  کی مذمت کی اور امریکی انتظامیہ اور اسرائیل کو ان کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا۔
 
اس واقعے کے حوالے سے ابھی تک اقوام متحدہ کی جانب سے کوئی سرکاری تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی کسی آزاد ذریعے سے اس کی تصدیق ممکن ہو سکی ہے۔
 
 
فلسطینی خبر رساں ایجنسی ‘وفا’ کے مطابق پٹی کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس شہر کے مشرق میں یورپی ہسپتال کے قریب اقوام متحدہ کے ایک ملازم کو قتل کیا گیا، جس کا اعتراف اسرائیلی فوج نے اپنے سرکاری ریڈیو پر کیا ہے۔
 
صحت کے ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں فلسطینی رفح کراسنگ پر اقوام متحدہ کے دو ملازمین زخمی ہوئے ہیں اور ان میں سے ایک کی حالت میں بیان کی جاتی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب غزہ میں کسی غیرملکی امدادی کارکن کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا ہو۔ اس سے قبل صہیونی فوج نے امریکہ کے گلوبل کچن فائونڈیشن کے چار کارکنوں کو قتل کردیا تھا جس کے بعد صہیونی ریاست کو عالمی سطح پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
 

مختصر لنک:

کاپی