چهارشنبه 04/دسامبر/2024

گوٹیرس کا غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کا ایک بار پھر سے اعادہ

اتوار 12-مئی-2024

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کو فوری طور پر روکنے اور محصور اور جنگ زدہ علاقے میں انسانی امداد کے بہاؤ کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گوٹیریس نے اتوار کو کویت میں منعقدہ ایک بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس سے ایک ویڈیو خطاب میں کہا، "میں اپنے مطالبے کو دہراتا ہوں کہ عالمی برادری کی جانب سے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی اور انسانی امداد میں فوری اضافہ کیا جائے”۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے مزید کہا "لیکن جنگ بندی صرف شروعات ہوگی۔ اس جنگ کی تباہی اور صدمے سے واپسی کا سفر طویل ہو گا۔”

انہوں نے کہا کہ "غزہ میں جنگ خوفناک انسانی مصائب، تباہ کن زندگیوں، خاندانوں کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے اور بڑی تعداد میں لوگوں کو بے گھر، بھوک اور صدمے کا شکار بنا رہی ہے۔”

مختصر لنک:

کاپی