اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ رفح پر اسرائیل کے حملے اور کراسنگ پر قبضے کا مقصد ثالثوں کی کوششوں کو روکنا اور جارحیت اور تباہی کی جنگ کو بڑھانا ہے۔
الرشق نے جمعرات کو ایک پریس بیان میں اس بات پر زور دیا کہ حماس پرعزم ہے اور ثالثوں کے پیش کردہ تجاویز کی منظوری کے اپنے موقف پر قائم ہے۔
حماس رہ نما نے مزید کہا کہ حماس کا وفد کچھ دیر قبل قاہرہ سے دوحہ کی طرف روانہ ہوگیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حماس نے غزہ کی پٹی پراسرائیلی جارحیت کو روکنے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو انجام دینے کے لیے جاری مذاکرات کے حوالے سے مصری قطری تجویز کی منظوری کا اعلان کیا ہے جب کہ اسرائیلی قابض حکومت اس تجویز کے خلاف اپنی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔