جمعه 15/نوامبر/2024

رفح پراسرائیلی فوج کی چڑھائی جنگ بندی کی کوششوں کو تباہ کرنا ہے:الرشق

جمعہ 10-مئی-2024

غزہ کی پٹی میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے خطے میں کشیدہ ماحول ہے۔ عراقی مزاحمتی فورسزنے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ڈرون سے بئر السبع میں اسرائیلی نیواتیم اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔ ’’مزاحمت اسلامی عراق‘‘ کے نام سے گروپوں نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے جو حملہ کیا وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگ کے جواب میں ہے۔ منگل کی شام بھی انہیں عراقی گروپوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے جنوبی اسرائیل کے شہر ایلات میں ایک "اہم ہدف” پر ڈرونز سے بمباری کی ہے۔

سات اکتوبر کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بستیوں اور فوجی اڈوں پر حماس کے اچانک حملے کے بعد سے اسرائیل کی غزہ کی پٹی پر جارحیت جاری ہے۔ اسرائیل نے 35 ہزار کے قریب فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ اسی دوران ایران سے تعلق رکھنے والے بہت سے مسلح دھڑوں اور ملیشیاؤں نے بھی اپنی صف بندی کا اعلان کیا ہے۔ ان دھڑوں کو ’’وحدۃ الساحات‘‘ کا نام بھی دیا گیا ہے۔ ان گروپوں میں یمن میں حوثی گروپ، لبنان میں حزب اللہ اور عراق کے مسلح دھڑے شامل ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی