اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ غزہ شہر کے زیتون محلے میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں میں 4 صہیونی فوجی ہلاک اور رفح میں جھڑپوں میں ایک درجن صہیونی فوجی زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے بع کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
عبرانی میڈیا نے جمعے کے روز بتایا کہ غزہ شہر کے زیتو محلے میں زمینی لڑائی کے دوران 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔
اسی حوالے سے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے شہید جہاد جبریل بریگیڈز کے ساتھ مل کر 114 ملی میٹر کے "رجوم” گولے ساتھ "نتزارم” محور میں موجود قابض افواج پر بمباری کا اعلان کیا۔
القسام بریگیڈز نے جمعہ کے روز غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح کے مشرق میں حملے کے جواب کے ایک حصے کے طور پر گھات لگا کر قابض فوج کے ٹینکوں پر حملہ کیا۔
بریگیڈز کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس میں ٓمتعدد فوجی "ٹی بی جی” شیل استعمال کئے گئے ب کہ ایک فوجی کیریئر کو نشانہ بنایا جو عمارت کے نیچے "ال یاسین 105” گولے کا نشانہ بنا۔
"القسام” نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں "مرکاوہ” ٹینک اور ایک فوجی کیریئر جہاز سمیت 3 صہیونی ٹینکوں کو بھی تباہ کر دیا، اس کے علاوہ غزہ شہر کے زیتون محلے میں "مرکاوہ 4” ٹینک کو بھی تباہ کر دیا۔ .