جمعه 15/نوامبر/2024

القسام بریگیڈز نےرفح کے مشرق میں اسرائیلی فوجی ٹینک اڑا دیا

بدھ 8-مئی-2024

اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے رفح کے مشرق میں گھسنے والی صہیونی قابض افواج کا مقابلہ کیا اور ایک ٹینک کو نشانہ بنایا کر اسے تباہ کردیا۔ اس حملے میں اسرائیلی فوج کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔
 
القسام بریگیڈزنے ایک بیان میں کہا ہے کہ القسام مجاہدین صہیونی "مرکاوہ” ٹینک کو "ال یاسین 105” گولے سے نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے اسے آگ لگا دی۔رفح شہر میں الشوقہ محلے میں ایک عمارت کے اندر رکاوٹیں کھڑی کرنے والے فوجیوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔
 
ایک اور رپورٹ میں القسام بریگیڈز نے رفح شہر کے مشرق میں دشمن کے ٹھکانوں پر 114 ملی میٹر کم فاصلے تک مار کرنے والے "رجوم” راکٹ سسٹم سے بمباری کا اعلان کیا۔
 
اس نے 114 ملی میٹر شارٹ رینج "رجوم” راکٹ سسٹم کے ساتھ "کارم شلوم ملٹری سائٹ” پر دشمن کی افواج کے مراکز پر بمباری کا بھی اعلان کیا۔
 
القسام بریگیڈز نے رفح کراسنگ کے مشرق میں گھسنے والی دشمن کی افواج کو بھاری صلاحیت کے مارٹر گولوں سے تباہ کر دیا
 

مختصر لنک:

کاپی