فلسطینی وزارت صحت نےکہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 7 قتل عام کیے، جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 شہید ہوئے جب کہ 200 زخمی ہوئے جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
وزارت صحت نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک جارحیت میں 34844 شہید اور 78404 زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا شہدا اور زخمیوں میں کچھ اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔