پنج شنبه 28/نوامبر/2024

حزب اللہ کے ڈرون حملے میں دو اسرائیلی افسر ہلاک

منگل 7-مئی-2024

اسرائیلی قابض فوج نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان کی سرحد کے قریب متلا بستی میں فوجی ڈیوٹی پر گذشتہ روز لبنانی حزب اللہ کے ایک ڈرون حملے میں اس کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کا تعلق 6551 پٹرولنگ بٹالین سے ہے۔

حزب اللہ نے کل اعلان کیا کہ اس نے المطلہ کی بستی میں اسرائیلی فوجیوں کے کیمپ  پر حملے کیے۔ اس میں متعدد صہیونی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

حزب نے اعلان کیا کہ گذشتہ روز مقبوضہ گولان میں نفحہ بیس میں اسرائیلی گولان ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر پر کاتیوشا راکٹوں سے بمباری۔ یہ حملہ مشرقی لبنان کے علاقے بقاع میں کے مقام پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں کیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نے جبل الریحان کے علاقے اور جنوبی لبنان کے قصبے عیتا الشعب اور دیگر مقامات پر 5 حملے کیے اور ساتھ ہی کئی سرحدی قصبوں کے گردونواح پر اسرائیلی توپ خانے سے گولہ باری کی۔

اسرائیل کی دفاعی افواج کی طرف سے یہ بھی اعلان کیا گیا کہ انہوں نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے انا لقوا الرضوان کے ہیڈکوارٹر کی 15 عمارتوں پر بمباری کی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی