جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں اسرائیلی قتل عام میں مزید 54 شہید،96 زخمی

منگل 7-مئی-2024

اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں شہریوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں چھ خاندانوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54شہری شہید اور نوے زخمی ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔

وزارت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میں تصدیق کی ہے کہ گزشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک جارحیت میں 34789 شہید اور 78204 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

مختصر لنک:

کاپی