اسلامیتحریک مزاحمت [حماس] نے کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو کے اس اعلان کا خیر مقدم کیاہے جس میں انہوں نے صہیونی غاصب ریاست کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔حماس نے کولمبیا کے اقدام کو پوری دنیا کے ممالک کے لیے ایک نمونہ قرار دیتے ہوئےعالمی برادری سے اسرائیل کے ہر سطح پر بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔
حماسنے ایک بیان میں کہا کہ "ہم صدر پیٹرو کے موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،جنہوں نے غاصب صہیونی نازی ریاست کے ساتھسفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا۔ اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کے خلاف منظمانداز میں مظالم روا رکھے ہوئے ہے اور موجودہ حالات میں کولمبیا کا فیصلہ پوریدنیا کے لیے ایک پیغام ہے۔
حماسنے کہا کہ کولمبیا کے صدر کا جرات مندانہ موقف ہمارےعوام کی قربانیوں اور ان کے منصفانہ نصب العین کی ’فتح‘ہے۔
اسسلسلے میں حماس نے جنوبی امریکہ کے ممالکاور تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ "پنے سفارتی تعلقات مکملطور پر منقطع کر لیں۔ حماس نے اسرائیل کو ایک بدمعاش ریاست قرار دیتے ہوئے اسفاشسٹ نام نہاد ریات کے جرائم پر اس کے عالمی بائیکاٹ پر زوردیا۔
اسسے قبل بدھ کو کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک اسرائیلکے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر دے گا۔ جمعرات کو کولمبیا نے صہیونی ریاست کےساتھ تعلقات منقطع کردیے تھے۔